شادی کے موقع پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

مورخہ 20.04.19 کو ریسکیو 15 پر کال موصول ہوئی کہ چک نمبر 101 ر ب علاقہ تھانہ کھرڑیانوالہ میں چند افراد شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع پا کر ایس ایچ او کھرڑیانوالہ عبد المجید نے دلہا سمیت 18 کس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم حیدر علی ولد محبت علی کو مدینہ ٹاون سے بندوق سمیت گرفتار کر لیا۔
یاد رکھیں ہوائی فائرنگ خطرناک فعل ہے۔ ذمہ دار شہری ہونے کہ ناطے خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر 15 کو دیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔

Sunday, April 21, 2019