سٹی پولیس آفیسر نے ایسٹر کے موقع پر فیصل آباد پولیس میں تعینات مسیحی برادری کے ملازمان کو مبارک باد دیتے ہوئے بچوں کے لیے کیک کے پیسے دیے

اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد اور سردار سیف اللہ ڈوگر ڈی سی او فیصل آباد کے ہمراہ ایسٹر کے موقع پر فیصل آباد پولیس میں تعینات مسیحی برادری کے ملازمان کو مبارک باد دیتے ہوئے بچوں کے لیے کیک کے پیسے دیے۔ 

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ اقلیتی برادری نے اس ملک کے لیے بیش بہا قربانیاں دیں۔ فیصل آباد پولیس ذات پات سے بالاتر ہو کر عوام الناس کی خدمت کو یقینی بنا نے پر یقین رکھتی ہے۔ اخر میں سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اورا من و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔

Sunday, April 21, 2019