سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد کی ہدایت پر شب برات کے موقع پر ضلع بھرمیں سرچ آپریشن کیا گیا

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد کی ہدایت پر شب برات کے موقع پر ضلع بھرمیں سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن شہریوں کے کوائف کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی۔ سرچ آپریشن میں سینئر افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اور اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر فیصل آباد شہر بھر کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

Saturday, April 20, 2019