ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد نے ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ سرکٹ ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب کی خصوصی ہدایت اور آئی جی پنجاب جناب عارف نواز خان صاحب کی راہنمائی کے مطابق عوامی شکایات، علاقائی مسائل اور ان کے موقع پرحل کے لیے سید ندیم عباس، ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد نے ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ سرکٹ ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے ایس ایس پی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کیلئے انہوں نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

Friday, April 19, 2019