ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار نے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا

ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار منصور صادق نےمحمد ریاض ائے ایس آئی و ملازمان کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین ڈاکووں وقار ولد محمد شریف، فرحان شاہ ولد عبد الطیف، نعیم شاہ ولد محمد نواز کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گئےایک لاکھ دس ہزار روپے، موبائل فون، گھریلو سامان، وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں پندرہ سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Tuesday, April 16, 2019