سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ماڈل پولیس اسٹیشنوں کو فنڈ کی تقسیم کی

اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ماڈل پولیس اسٹیشنوں کو فنڈ کی تقسیم کی اوران کی کارکرگی اور وہاں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس کمپلیکس میں میٹنگ کی۔ شہریوں کو تھانوں میں بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے فیصل آباد کے 9 تھانہ جات کو ماڈل بنایا گیا تھا بہترین عمارت، تزئین و آرائش اور تربیت یافتہ عملے کو تعینات کیا گیا ہے ۔
اس موقع پر سٹی پولیس افیسر نے ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے ہرایس ایچ او اور محرر کو تھانہ میں آنے والوں کو چائے پلانے، ملزمان کو کھانا کھلانے اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کیلئے فنڈزدیئے اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشنوں کا قیام صرف عمارتوں کی نہیں بلکہ پولیس کی سوچ، رویئے اور ترجیحات کی تبدیلی کا نام ہے۔ انہوں نے کہا ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے قیام کا مقصد مصیبت میں مبتلا لوگوں کو بہتر ماحول میں اُن کے مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے۔

Saturday, April 13, 2019