ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ سرکٹ ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب کی خصوصی ہدایت اور آئی جی پنجاب جناب امجد جاوید سلیمی صاحب کی راہنمائی کے مطابق عوامی شکایات، علاقائی مسائل اور ان کے موقع پرحل کے لیے اسماعیل الرحمان کھاڑک، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ سرکٹ ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے ایس ایس پی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کیلئے انہوں نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

Friday, April 12, 2019