سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نےسنیئر سول جج فرحان نبی کے ہمراہ بخشی خانے کی سکیورٹی اور ملزمان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نےسنیئر سول جج فرحان نبی کے ہمراہ بخشی خانے کی سکیورٹی اور ملزمان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سٹی پولیس آفیسر نے بخشی خانے کی بیرکوں کو چیک کیا، سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ ملزمان کو بروقت عدالتوں میں پیش کریں اور انہیں بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔

Thursday, April 11, 2019