تھانہ ڈجکوٹ میں زہریلی شراب کی فیکٹری پر ریڈ

یس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ ظفر اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ زہریلی شراب بنانے والی فیکٹری پر ریڈ کر کے زہریلی شراب تیار کرنے کا سامان اور 1250 لیٹر زہریلی شراب برآمد کرلی۔ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے موقع سے تین ملزمان شعیب مسیح ولد بشیر مسیح، ارباز مسیح ولد سعید مسیح، شہروز مسیح ولد خالد مسیح کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا اغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان پورے پنجاب میں کیمیکلز سے تیار شدہ رہریلی شراب سپلائی کرتے تھے۔

Friday, April 5, 2019