پارکو کی پائپ لائن سے لاکھوں کا تیل چوری کرنے والا 8 رکنی گروہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 216 ج ب موچی والا کے رہائشی عدالت علی اپنے مکان میں سرنگ کھود کر پارکو پائپ لائن تیل چوری کرتا تھا جنہیں ٹینکروں میں بھر کر ملک کے مختلف حصوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ اطلاع ملنے پر ارم رضا شاہ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چناب چوک کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے جھنگ روڈ کی طرف سے آنے والے 2 ٹینکرز کو روک کر عامر، اکرم، آصف سعید، محمد نواز، امانت علی، عبد الغفور اور سرفراز عرف حاجی کو گرفتار کر لیا۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔

Thursday, April 4, 2019