سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر 128 پولیس اہلکاران پر مشتمل موٹر سائیکل اسکواڈ قائم

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر اسماعیل الرحمان کھاڑک، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے شہر میں امن وامان کی فضاء کو بہتر بنانے، عوام میں تحفظ کے احساس اور جرائم پیشہ افراد کے محاسبے کے لیے 128 پولیس اہلکاران پر مشتمل موٹر سائیکل اسکواڈ قائم کیا ہے۔ یہ موٹر سائیکل اسکواڈ زیادہ جرائم والے علاقوں میں گشت اور ناکہ بندی کرئے گا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل اسکواڈ اپنی گشت کو موثر بنائیں اور مشکوک افراد پر کٹری نظر رکھیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہریوں کے ساتھ نرم رویہ رکھیں جہاں تک ممکن ہو شہریوں کی مدد کریں۔ تاکہ لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔

Wednesday, April 3, 2019