سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد نے دوران سروس فوت ہونے والے پولیس اہلکاران کی بیواگان میں امدادی چیک تقسیم کئے

اشفاق احمد خاں، ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد نے دوران سروس فوت ہونے والے پولیس اہلکاران کی بیواگان میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس اہلکاران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وفات پاجانے والے اہلکاران کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑسکتے۔ انہوں نے پولیس اہلکاران کی بیوگان کی خیریت دریافت کی، ان سے مسائل پوچھے اور کہا کہ کسی بھی قسم کے مسئلہ کی صورت میں براہ راست مجھ سے ملیں۔

Wednesday, April 3, 2019