سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ سرگودھا روڈ، تھانہ نشاط آباد، تھانہ ملت ٹاؤن اور تھانہ ساہیانوالہ کی انسپکشن کی

اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ سرگودھا روڈ، تھانہ نشاط آباد، تھانہ ملت ٹاؤن اور تھانہ ساہیانوالہ کی انسپکشن کی۔ اس دوران سٹی پولیس آفیسر نے تمام تھانہ جات کے ریکارڈ کو چیک کیا، کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے تھانوں کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور تھانوں میں موجود انٹی رائٹ سکواڈ کی تربیت کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سٹی پولیس افیسر نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کریں اور مجرمان اشتہاریوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیں۔
آخر میں سٹی پولیس آفیسر نے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا اور عملہ کو سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کے مسائل جلد از جلد حل کروانے کی ہدایت کی۔

Saturday, March 30, 2019