شہید کنسٹیبل مجاہد حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
شہید کنسٹیبل مجاہد حسین 589/C کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر، سی پی او فیصل آباد اشفاق احمد خان سمیت دیگر پولیس افسران وملازمین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے سوگواران سے گہرےرنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کنسٹیبل مجاہد حسین کار سرکار سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوا ہے۔ فیصل آباد پولیس مجاہد حسین کی اس قربانی کو ہمشہ یاد رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 23.03.19 کو کنسٹیبل مجاہد حسین 589 دیگر پولیس افسران کے ہمراہ بسلسلہ ناکہ بندی و سنیپ چیکنگ مین سمندری روڈ ڈیوٹی سر انجام دے رہےتھے کہ دو موٹر سائیکلز ہائے پر چار اشخاص جو کہ موٹر سائیکلز کو غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آئے۔ جن کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جنہوں نے کنسٹیبل مجاہد حسین پر موٹر سائیکل چڑھا دی۔ جس سے کنسٹیبل مجاہد حسین شدید مضروب ہوا۔ جو مورخہ 28.03.19 کو زخموں کی تاب نہ لاتا ہوا شہید ہوگیا۔

Friday, March 29, 2019