ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے صدر ڈویثرن اور سرکل کھڑیانوالہ افسران اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی

اسماعیل الرحمان کھاڑک، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے صدر ڈویثرن اور سرکل کھڑیانوالہ افسران اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران تمام افسران کی کارکردگی اور کرائم کنٹرول کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نےبہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ جبکہ ناقص کارکردگی پر افسران کی سرزنش کرتےہوئے کہا کہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔ مجرمان شتہاریون کے مسکن پر ریڈ کر کے ان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ اور شرپسند عناصر پر عقابی نظر رکھی جائے۔جرائم کی روک تھام میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Thursday, March 28, 2019