سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے جشن بہاراں فسیٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

ڈی آئی جی اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے جشن بہاراں فسیٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ رنگا رنگ اورخوبصورت پھولوں کی نمائش قدرت کی نعمتوں کااعتراف ہے جو دھرتی کے حسن میں اضافہ اور انسانی احساسات کی بہترین ترجمانی کرتی ہیں۔ انہوں نے پی ایچ اے کے زیرا ہتمام جشن بہاراں کے انعقاد کو خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ ایسے رنگا رنگ ایونٹس سے شہریوں کو مثبت اور صحت مند تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں۔

Tuesday, March 26, 2019