ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے پولیس خدمت مرکز سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی

اسماعیل الرحمان کھاڑک، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آبادنے پولیس خدمت مرکز سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے سٹاف کو بریفنگ دی کہ وہ اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری سے انجام دیں اور ہر آنے والے شہری سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ 
خدمت مرکز سے شہری ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، کلیئرنس سرٹیفکیٹس، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازمان، وہیکل کلیئرنس سرٹیفیکیٹ، جرم کی اطلاع، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفیکیٹ، جنرل پولیس ویریفکیشن، ایف آئی آر کی کاپی اور رپورٹ گمشدگی دستاویزات حاصل کرسکتے ہیں۔

Tuesday, March 26, 2019