سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دیگر سنیئر افسران کے ہمراہ پولیس چک پوسٹ فیڈمک علاقہ تھانہ ساہیانوالہ کا افتتاح کیا

ڈی آئی جی اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دیگر سنیئر افسران کے ہمراہ پولیس چک پوسٹ فیڈمک علاقہ تھانہ ساہیانوالہ کا افتتاح کیا۔ جہاں پو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے ملک کا ایک اہم اثاثہ ہیں۔ ان کی حفاظت اور سیکورٹی کو یقینی بنانا فیصل آباد پولیس کا اولین فریضہ ہے۔ پولیس چیک پوسٹ کے قیام سے سرمایہ کاروں میں اعتماد اور جرائم کی شرع میں کمی واقع ہو گی۔

Sunday, March 24, 2019