یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی او آفیس میں منعقد ہوئی

یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی او آفیس میں منعقد ہوئی جس میں غلام محمود ڈوگر، آر پی او فیصل آباد، اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد، کمشنر فیصل آباد، ڈی سی اور دیگر افسران نے قومی پرچم لہرایا جبکہ پولیس دستوں نے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کی۔ جس کے بعد شرکاء نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی سرکوبی اور قانون کی بالادستی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے مایہ ناز سپوتوں کے لواحقین کی خدمت کیلئے محکمہ پولیس ہمیشہ پیش پیش رہے گا۔

Saturday, March 23, 2019