سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے یوم پاکستان یولیس لائنز فیصل آباد میں شہدا کی فیملیز اور بچوں کے ساتھ منایا

فیصل آباد پولیس نے 23 مارچ یوم شہداء پولیس کے طور پر منایا۔ ڈی آئی جی اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے یوم پاکستان یولیس لائنز فیصل آباد میں شہدا کی فیملیز اور بچوں کے ساتھ منایا۔ انہوں نے شہداء کے بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کیے۔
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اپنے خیلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں یاد گار دن ہے ہماری فورسز تقاریب کا انعقاد کرکے اپنے شہداء کی یاد کو تازہ کرتی ہیں۔ ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں ان کے لواحقین سے صرف قومی تہوار پر ہی نہیں بلکہ ہمیشہ ہمدردی اور تعاون کرنا چاہیے۔

Saturday, March 23, 2019