تھانہ سول لائن میں چار رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائن شاہد سرور علوی نے اپنی ٹیم رانا نجم الحسن ASI و ملازمان کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چار ڈاکووں شہزاد مسیح ولد سموئیل مسیح، رفاقت مسیح ولد مشتاق مسیح، اسد الرحمان ولد خالد محمود، محمود ولد مقبول کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گئے دو عدد موٹرسائیکلز، 5 عدد موبائلز و نقدی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش دیگر مختلف وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Friday, March 8, 2019