تھانہ منصور آباد میں دوران ناکہ بندی ایک کار سے اسلحہ برآمد

ایس ایچ او تھانہ منصور آباد شعیب احمد ایس آئی نے اپنی ٹیم طفیل احمد ایس آئی و ملازمان کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ایک کار برنگ سیاہ کو مشکوک جان کر چیک کیا جن سے ا عدد کلاشنکوف اور 2 عدد پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ تھانہ منصور آباد پولیس نے 2 کس ملزمان محمد عامر ولد محمد یونس، ناصر گھمن ولد محمد یوسف گھمن کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغار کر دیا ہے۔

Wednesday, March 6, 2019