تھانہ بٹالہ کالونی میں 3 رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار

ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی بلال منصور نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین ڈاکووٗں کامران ولد محمد حیات، شہباز ولد ریاض اور خرم ولد محمد اعظم کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گئے دو لاکھ روپے، لیپ ٹاپ، طلائی زیورات، کمپیوٹرز اور دیگر گھریلو سامان برآمد ہوا۔ ملزمان نے دوران تفتیش گھریلو ڈکیٹی سمیت 16 مختلف وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Saturday, March 2, 2019