تھانہ گلبرگ میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے گرفتار

مورخہ 08.02.19 کو 4 کس نامعلوم ملزمان نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ضلع کے تمام افسران کو ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان شانی انور، ارسلان انور،مان انور، مرزا عمر کو شناخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔

Friday, February 15, 2019