سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے مدینہ ڈویژن میں تعینات پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز کمپلیکس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا

مورخہ 13.02.19 کو اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے مدینہ ڈویژن میں تعینات پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز کمپلیکس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید ندیم عباس، ایس ایس پی آپریشن اسماعیل الرحمان، ایس پی مدینہ ڈویژن سمیت مدینہ ڈویژن کے تمام افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام افسران کی کارکردگی اور کرائم کنٹرول کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی او فیصل آباد نےبہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ جبکہ ناقص کارکردگی پر افسران کی سرزنش کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس افیسر نے کہا کہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔ جرائم کی روک تھام میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Wednesday, February 13, 2019