تھانہ سمن آباد میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈولفن ٹیم تھانہ سمن آباد نے مخبر کی اطلاع پر پتنگ بنانے والی فیکٹری پر ریڈ کر کے محمد رمضان ولد محمد صادق کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 2 ہزار پتنگیں اور خام مال برآمد ہوا۔ ڈولفن ٹیم نے ملزم کے خلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کروا کر ملزم و مال مقدمہ تھانہ سمن آباد کے حوالے کیا. جس سے تفتیش جاری ہے۔

Tuesday, February 5, 2019