سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ پر ترقییاب ہونے والے 79 کنسٹیبلز کو نئے عہدے کے بیجز لگائے

اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائنز کمپلیکس میں ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ پر ترقییاب ہونے والے 79 کنسٹیبلز کو نئے عہدے کے بیجز لگائے اور ان کو پرموٹ ہونے پر مبارک باد دی اور مٹھائی پیش کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ یہ ترقی آپ تمام جوانو ںکی محنت اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ تعالی نے آپ کو بڑی ذمہ داری سے نوازا ہے لہذا میں امید کرتا ہوں کہ آپ محکمہ پولیس کے تمام معاملات میں دیانت اور عدل و انصاف سے کام لینگے۔

Monday, February 4, 2019