ڈی ایس پی گلبرگ نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر محمد علی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رضا آباد کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا

محمد عثمان وڑائچ ،ڈی ایس پی گلبرگ نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر محمد علی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رضا آباد کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں سب انسپکٹر محمد علی کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ ڈی ایس پی گلبرگ نے اس موقعہ پر کہا کہ دوران سروس تمام پولیس افسران اپنی ڈیوٹی نیک نیتی اور ایمانداری سے سرانجام دیں اور محکمہ پولیس کا نام روشن کریں تاکہ ریٹائرڈ ہونے کے بعد آپ کو اچھے لفظوں میں یاد کیا جائے۔

Saturday, February 2, 2019