تہرے قتل میں ملوث مجرم اشتہاری قاری امتیاز گرفتار

تفصیلا ت کے مطابق سال 2016 میں قاری امتیاز نے سابقہ دشمنی کی بناء پر اپنے ساتھیوں سمیت محمد جمیل، احسان اور رفاقت علی کو قتل کیا اور روپوش ہو گیا۔ جس کی گرفتاری کیلئے فیصل اباد پولیس مسلسل کوشش کررہی تھی۔ بالاخر ایس ایچ او تھانہ منصور آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہاری قاری امتیاز کو گرفتار کرلیا جس سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

Saturday, February 2, 2019