سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ضلع ہذا میں جاری ملکی و غیر ملکی پراجیکٹس پر غیر ملکی ورکرز خصوصاً چائنیز کی سکیورٹی سے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا

اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ضلع ہذا میں جاری ملکی و غیر ملکی پراجیکٹس پر غیر ملکی ورکرز خصوصاً چائنیز کی سکیورٹی سے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں تمام پراجیکٹس کے مینجرز، نمائندگان اور سکیورٹی آفیسرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے غیر ملکی ورکرز کی سیکورٹی کی اہمیت سے متعلق تمام نمائندگان کو آگاہ کیا اور اس امر پر روز دیا کہ وہ غیر ملکی ورکرز کی سکیورٹی سے متعلق ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ 
سی پی او فیصل آباد نے پراجیکٹ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سائٹس پر پرائیویٹ سکیورٹی گارڈوں کی تعداد میں اضافہ کریں اور مجموعی سکیورٹی کو موثر بنائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو آخر میں سٹی پولیس آفیسر نے پولیس افسران کو حکم دیا کہ وہ ان تمام سائٹس کو باقاعدگی سے چیک کریں۔

 
Thursday, January 31, 2019