سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ جھنگ بازار، تھانہ کوتوالی، تھانہ ریل بازار اور تھانہ سول لائن کی انسپکشن کی

اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ جھنگ بازار، تھانہ کوتوالی، تھانہ ریل بازار اور تھانہ سول لائن کی انسپکشن کی۔ اس دوران سٹی پولیس آفیسر نے تھانہ جات کے ریکارڈ کو چیک کیا، کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے تھانوں کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور تھانہ میں موجود انٹی رائٹ سکواڈ کو بریف کیا۔

اس موقع پر سٹی پولیس افیسر نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کریں اور مجرمان اشتہاریوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیں۔

آخر میں سٹی پولیس آفیسر نے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا اور عملہ کو سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کے مسائل جلد از جلد حل کروانے کی ہدایت کی۔

Thursday, January 31, 2019