سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد دوران مقابلہ زخمی ہونے والے کنسٹیبل جہانزیب کی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتال گئے

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد دوران مقابلہ زخمی ہونے والے کنسٹیبل جہانزیب کی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتال گئے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے زخمی ملازم کے لئے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 30.01.2019 کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 47 ج ب پل باٹھاں کے قریب 4 کس مسلح افراد ناکہ لگا کر عوام الناس کو لوٹ رہے ہیں۔ اطلاع پا کر پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی دیکھ کر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کنسٹیبل جانزیب مضروب ہو گیا۔ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

Wednesday, January 30, 2019