سٹی پولیس آفیسر کا فرنٹ ڈیسک سٹاف میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم

شفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائنز کمپلیکس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے سنئیر اسٹیشن اسسٹنٹ/ پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ (فرنٹ ڈیسک سٹاف) کو تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے انعام وصول کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو اسی طرح قائم رکھتے ہوئے سائلین کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں۔ اورسائلین کی ہر ممکن مدد کریں۔

Wednesday, January 23, 2019