سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد نے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے دوران زخمی ہونے والے سب انسپکٹر محمد افضل کو دس لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا

اشفاق احمد خان ،سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد نے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے دوران زخمی ہونے والے سب انسپکٹر محمد افضل کو دس لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ لوگوں کے مال وجان کی حفاطت کا فرض اللہ تعالی نے ہمیں سونپا ہے۔ میں فیصل آباد پولیس کے ہر بہادر پولیس آفیسر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اپنے فرائض کی انجام دہی میں جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ہیں۔

Wednesday, January 16, 2019