سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی طرف سے سی ٹی او فیصل آباد ابرار حسین نیکو کارہ کو بصورت تبادلہ چارج چھوڑنے پر الوداعی پارٹی دی

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی طرف سے سی ٹی او فیصل آباد ابرار حسین نیکو کارہ کو بصورت تبادلہ چارج چھوڑنے پر الوداعی پارٹی دی گئی۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے میاں ابرار حسین نیکو کارہ کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ ان جیسے ایماندار آفیسر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اگلی پوسٹنگ پر بھی مثالی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ آخر میں سی پی او فیصل آبا د نے ابرار حسین نیکو کارہ کو گلدستہ اور یاد گار شیلڈ دیتے ہوئے نیک دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

Wednesday, January 16, 2019