تھانہ صدر جڑانوالہ میں پانچ رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار

ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ عبد الغفار نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ ڈاکووٗں شاہد ، نوید احمد ، عمران ، نصیر احمد عدیل کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل، 4 موٹر سائیکل نقدی و طلائی زیورات مالیتی 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش گن پوائینٹ پر نقدی چھننے کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Wednesday, January 16, 2019