سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی زیر نگرانی پولیس لائنزمیں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا

امروز مورخہ 15.01.2019 کو اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی زیر نگرانی پولیس لائنزمیں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید ندیم عباس، ایس ایس پی آپریشنز حیدر سلطان اور تمام ڈویژن کے ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام افسران کی کارکردگی اور کرائم کنٹرول کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی او نےبہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ جبکہ ناقص کارکردگی پر افسران کی سرزنش کرتےہوئے کہا کہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔جرائم کی روک تھام میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tuesday, January 15, 2019