سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سرکٹ ہاوس فیصل آباد میں کھلی کچہری کا اانعقاد کیا

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر علاقائی مسائل، شکایات اور ان کے موقع پر حل کیلئے اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سرکٹ ہاوس فیصل آباد میں کھلی کچہری کا اانعقاد کیا۔ جس میں تمام سرکاری محکمہ جات کے افسران اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر 40 افراد نے سٹی پولیس آفیسر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کیلئے انہوں نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ آخر میں سی پی او فیصل آباد نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام اور پولیس کو ملکر کام کرنا ہوگا، اگر انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش آئے تو شہری مجھ سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے تھانے شریف لوگوں کیلئے جنت اور جرائم پیشہ عناصر کیلئے جہنم ثابت ہونگے۔

Friday, January 11, 2019