سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اکتالیسویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے اقبال اسٹیڈیم کا دورہ کیا

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اکتالیسویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے اقبال اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیموں کے علاوہ ایران اور انڈیا کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ چیمپئن کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے تھے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سکیورٹی پر مامور افسران کو ہر شخص کی تلاشی لینے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کے ساتھ اچھا رویہ اپناتے ہوئے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔
شہریوں اور ٹیموں نے پولیس افسران کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر بہت سراہا۔

Tuesday, January 8, 2019