سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے کمیشنر، ریجنل پولیس آفیسر اور ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ممبران سے میٹنگ کی

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے کمیشنر، ریجنل پولیس آفیسر اور ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ممبران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو تحفظ دیئے بغیر معاشی ترقی ناممکن ہے۔ جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار اور تاجر معاشرے میں بہت اہمیت رکھتے ہیں جن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ آخر میں APTMA کے ارکان نے سی پی او فیصل آباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.

Monday, January 7, 2019