سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ریجنل پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کے ہمراہ ضلع کے ارکان اسمبلی سے پولیس لائن میں جنرل کرائم، لاء اینڈ آرڈر و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ریجنل پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کے ہمراہ ضلع کے ارکان اسمبلی سے پولیس لائن میں جنرل کرائم، لاء اینڈ آرڈر و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے اہداف کے حصول کےلئے عوام سے قریبی رابطہ کو فروغ دیا جارہا ہے پولیس پر عوامی اعتما د کی بحالی کےلئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سفارش اور رشوت کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ پولیس میں کسی بھی قسم کی کرپشن یا سائلین سے بد تمیزی کے مرتکب اہلکاروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پولیس کی ہمہ وقت کوششوں اور محنت سے محرم الحرام، الیکشن، عیدین اور میلادالنبی کے خاص ایام پر امن گزرے ہیں۔ جس پر فیصل آباد پولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔ سی پی او کی نگرانی میں ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال تسلی بخش رہی ہے۔ ممبران اسمبلی نے امن و امان کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی دیں جبکہ عوام کے مسائل کے حل او رقریبی رابطہ کے فروغ کےلئے سٹی پولیس کے اقدامات کو سراہا۔ تمام ارکان اسمبلی نے پولیس میں کم نفری کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Friday, January 4, 2019