پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر اعجاز مقبول شہید ہوگئے

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر اعجاز مقبول شہید ہوگئے۔جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کمشنر فیصل آباد آصف اقبال ،آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر، سی پی او فیصل آباد اشفاق احمد خان سمیت دیگر پولیس افسران وملازمین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے سوگواران سے گہرےرنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سب انسپکٹر اعجاز مقبول کی دلیرانہ شہادت پر مجھے فخرہےملزمان کو جلدازجلد گرفتار کر کے کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔شہیدکے بچے میرے بچے ہیں اور ان کا ہر طرح سےخیال رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 09.12.2018 کوایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ نےاعجاز مقبول سب انسپکٹر اور ہمراہی ملازمان کے ساتھ خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چک نمبر 152 ر ب میں چھاپہ مارا جہاں6 کس نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر ان پر سیدھی جان لیواء فائرنگ شروع کردی جس سے اعجاز مقبول ایس آئی انچارج ایلیٹ ٹیم مضروب ہوگئے۔

Tuesday, January 1, 2019