سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دوران مقابلہ زخمی ہونے والےسب انسپکٹر اعجاز مقبول کی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتال گئے

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دوران مقابلہ زخمی ہونے والےسب انسپکٹر اعجاز مقبول کی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتال گئے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے زخمی ملازمین کے لئے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 09.12.2018 کوایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ نےاعجاز مقبول سب انسپکٹر اور ہمراہی ملازمان کے ساتھ خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چک نمبر 152 ر ب میں چھاپہ مارا جہاں6 کس نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر ان پر سیدھی جان لیواء فائرنگ شروع کردی جس سے اعجاز مقبول ایس آئی انچارج ایلیٹ ٹیم مضروب ہوگیا۔ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ بقایا ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

Monday, December 31, 2018