گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے پولیس لائن فیصل ۱ٓباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے پولیس لائن فیصل ۱ٓباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر فضیل اصغر ہوم سیکرٹری پنجاب ، آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر،سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اشفاق احمد خان،کمشنر فیصل آباد آصف اقبال چوہدری ،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
گورنرپنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال11 لاکھ افراد گندہ پانی پینے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس و دیگر موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں جن کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اشد ضروری ہے اسی طرح صوبہ بھرکی تمام پولیس لائنز اور جیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ پولیس لائن میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں اور شہداء کے لواحقین کیلئے ہیپاٹائٹس بی ، سی اور شوگر کے فری ٹیسٹ و فرسٹ ایڈ کیلئے موبائل وین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے
آخرمیں گورنر پنجاب نے کلین گرین پولیس اسٹیشن مہم کے تحت پولیس لائن میں پودا لگایا اور دعا کی۔

Thursday, December 27, 2018