سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر یوم قائد کے حوالے سے پولیس لائنز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر یوم قائد کے حوالے سے پولیس لائنز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا ،جس میں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر سمیت دیگر پولیس افسران اور ان کے بچوں نے شرکت کی ۔ تقریب میں بچوں کے درمیان قائداعظم کی خدمات کے عنوان پر تقریری مقابلہ بھی ہوا، سی پی او فیصل آباد نے تقریری مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈز اور نقد انعام بھی تقسیم کیے ۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ ہم بابائے قوم کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حصول پاکستان کیلئے انکی انتھک محنت اور کارنامے تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ قائداعظم ایک عظیم لیڈر تھے جن کی سیاسی بصیرت اور جدوجہد سے آزاد مملکت پاکستان کا وجود عمل میں آیا۔

Wednesday, December 26, 2018