سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے کرسمس کے موقع پر شہر کے مختلف چرچوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے کرسمس کے موقع پر شہر کے مختلف چرچوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی پر یقین رکھتا ہوں میرے نزدیک فیصل آباد کے تمام شہری برابر ہیں چاہے وہ کسی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہوں ہر شہری کا تحفظ میری ذمہ داری ہے اور اس کیلئے ہم اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے۔

Tuesday, December 25, 2018