سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے کرسمس کے حوالہ سے پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد کیا

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے کرسمس کے حوالہ سے پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران اورکرسچین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس کے تمام یونٹس کے ملازمان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ آج کی اس تقریب کا مقصدآپ کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے انہوں نے کہا کہ تمام افسران و ملازمان خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں میرے لیے یکساں ہیں آپ تمام لوگ میری ٹیم کا حصہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مہذب قومیں خوشیوں کے تہوا ر مل جل کر مناتی ہیں جس کی بدولت حب الوطنی کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں ۔تقریب کے آخر میں تما م افسران و ملازمان نے کھانے میں شرکت کی۔

Tuesday, December 25, 2018