سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ غلام محمد آباد اور تھانہ رضا آباد کی انسپکشن کی

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ غلام محمد آباد اور تھانہ رضا آباد کی انسپکشن کی جس کےدوران انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، صفائی، عمارت، کوت، مال خانہ اور حوالات کو چیک کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے ایس ایچ اوز کو سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے جس کیلئے پولیس کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا مجرم چاہے کتنا ہی اثرورسوخ والا کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچنا چاہئے۔

Monday, December 24, 2018