سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اشفاق احمد خان نے تھانہ کوتوالی سے صاف و سبز پولیس اسٹیشن مہم کا آغاز کیا

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد غلام محمود ڈوگر اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اشفاق احمد خان نے تھانہ کوتوالی سے صاف و سبز پولیس اسٹیشن مہم کا آغاز کیا ۔ مہم کا مقصد پولیس افسران میں صفائی و شجرکاری کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا اور انہیں معاشرے کیلئے رول ماڈل بنانا ہے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر اور سٹی پولیس آفیسر نے خود تھانہ کی صفائی کی اور وہاں پودا بھی لگایا۔

Wednesday, December 19, 2018