سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دیگر سنیئر افسران کے ہمراہ پولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ٹریفک وارڈنز، پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن فورس کے جوانوں سے خطاب کیا

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد غلام محمود ڈوگر، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اشفاق احمد خان اور چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ابرار حسین نیکوکارہ نے پولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ٹریفک وارڈنز، پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن فورس کے جوانوں سے خطاب کیا۔
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر جگہ اچھے بُرے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ برے لوگوں کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہوتا ہے۔ اپنے محکمہ کی نیک نامی کیلئے کام کریں۔ اپنے بچوں کی پرورش رزق حلال سے کریں ۔ مجھے امید ہے کہ آپ میری ان ہدایات پر عمل کریں گے اور صرف اور صرف خلوص نیت اور دلجمعی سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

Wednesday, December 19, 2018